سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت، فضائی آپریشن بحال۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان ساڑھے 3 سال بعد فضائی سروس بحال کر دی گئی ہے، تاہم دوحہ اور ریاض میں پروازیں آج سے شروع کر دی جائیں گی جبکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے بھی قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے۔
واضح رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔
تاہم قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔