یہ تو بالکل واٹس ایپ جیسا ہی ہے ! واٹس ایپ کی جگہ اب آپ کون سی دو ایپس کا استعمال کر سکتے ہیں؟

image

دنیا بھر کی مقبول ترین پیغام رسائی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ صارفین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متبادل پلیٹ فارمز کا رخ کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں’ٹیلی گرام‘ اور ’سگنل‘ سمیت دیگر مسیجنگ اپیلی کیشنز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ايپس کا ڈيٹا اکھٹا کرنے والی ويب سائٹ سينسر ٹاور کے مطابق صرف 2 روز ميں ’سگنل‘ انسٹال کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ لاکھوں لوگوں نے ٹيلی گرام انسٹال کرلی ہے۔

گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے نان پرافٹ مسیجنگ ایپ ’سگنل‘ کی ڈاونلوڈنگ میں تیزی سے سگنل پر اکاؤنٹس کی گنجائش ختم ہونے پر نئے صارفین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ایپ لیکیشن سگنل کی جانب سے ابھی تک واٹس ایپ کی پالیسی پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا مگر ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کے ممکنہ زوال پر اسے ٹرول کرنے کیلئے دنیا بھر میں معروف ’میم‘ شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین لطف اندوز ہورہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US