ایک ماہ قبل لانچ کی گئی پاکستان کی پہلی یورو 5 اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت متعارف کروا دی گئی ہے، کراچی اور پشاور کے ڈیلیرز بغیر کسی اضافی غیر ملکی چارجز کے گاڑیاں خرید سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی یورو 5 اسمارٹ سیڈان السوین کے تینوں ورژن کی قیمتیں متعارف کروا دی گئی ہیں، گاڑیوں کی قیمت متعارف کرواتے ہوئے السوین کے سی ای او 'دانیال ملک' کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سیڈان السوین کوئی سستی گاڑی تو نہیں مگر اس کی مقرر کردہ قیمت گاڑی کی اصل مالیت سے کم ہے، انہوں نے کہا کہ السوین نے پاکستانی صارفین کے لئے بین الااقوامی طرز پر تیار کردہ کوالٹی اور سیفٹی اسٹینڈرز والی گاڑی متعارف کروائی ہے۔
1.37 ایل فائیو اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کی قیمت اکیس لاکھ ننّانوے ہزار جبکہ 1.5 ایل فائیو اسپیڈ ڈبل کلچ کی قیمت تئیس لاکھ ننانوے ہزار اور 1.5 ایل لومیئر کی قیمت پچیس لاکھ انتالیس ہزار متعارف کروائی گئی ہے۔
یہ سیڈان السوین کی ریٹیل قیمتیں ہیں پشاور اور کراچی کے صارفین دونوں ہی بغیر کسی اضافی رقم کی ادائیگی کے ایک ہی قیمت پر گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔
قیمتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شبیر الّدین کا کہنا تھا کہ یہ قیمتیں پاکستان کی تیار کردہ یا جاپان سے درآمد کردہ گاڑیوں کی قیمتوں سے بے حد کم ہے۔
واضح رہے کہ 1.5 ایل لومیئر کی بغیر ٹیکس کی قیمت صرف بیس لاکھ پچھتر ہزار ہے تاہم گاڑیوں پر عائد اضافی سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد اس کی قیمت پچیس لاکھ انتالیس ہزار بن جاتی ہے۔