دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے والا کھلاڑی کس طرح لوگوں کی جان بچاتا ہے؟

image

دوسروں کو محفوظ رکھنے کا عزم، اپنی زندگی داؤ پر لگانے کو تیار پروفیشنل ایروبسٹ کی مہارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول۔

دنیا میں خطروں سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے لیکن ایسے کھلاڑی جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں محفوظ بناتے ہیں وہی دراصل حقیقی کھلاڑی ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ماہر ایروبسٹ کی ایسی ویڈیو دکھا رہے ہیں جو کہ آپ کو ان کی مہارت پر رشک کرنے کو مجبور کر دے گی، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھجور کے درخت کو کاٹنے کی کوشش میں ایروبسٹ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر درخت پر چڑھا ہوا ہے کیونکہ یہ درخت مقامی باشندوں کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کھجوروں کے وزن کے باعث درخت کا بیشتر حصہ جُھک گیا ہے اور ہوا میں جھول رہا ہے تاہم یہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے اور اس سے جانی تقصان بھی ممکن ہے۔

تاہم اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھنے اور انتہائی اونچے درخت پر چڑھا یہ پروفیشنل ایروبسٹ کس طرح اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے درخت کا اوپری حصہ کاٹ کر علیحدہ کرتا ہے جس کے بعد جُھکا ہوا درخت ایک بار پھر سیدھا ہو جاتا ہے۔

اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان محفوظ بنانے والے اس پروفیشنل ایروبسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کی مہارت کو خوب سراہا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US