یہ دنیا مختلف عجائب سے بھری ہوئی ہے اور اس دنیا کی چند ایسی حقیقت بھی ہیں جو جان کر ہر شے خُدا کی بنائی اس نعمت کا شکر ادا کرے گی، آج ایسی ہی چند اہم باتیں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کا تعلق دنیا سے ہے اور یہ معلومات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کتنے بچے بیک وقت پیدا ہوتے ہیں؟
ایکولوجی گلوبل نیٹ ورک کے مطابق دنیا بھر میں ہر ایک سیکنڈ میں چار بچے پیدا ہوتے ہیں، اگر حساب لگایا جائے تو ہر ایک منٹ میں لگ بھگ 250 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے یہی نہیں بلکہ ایک پورے سال میں زمین پر تقریبا 13 131.4 ملین بچے پیدا ہوتے ہیں۔
200 میں سے ایک شخص چنگیز خان کی اولاد ہے
جی ہاں ہر 200 میں سے ایک مرد چنگیز خان کی براہ راست اولاد ہے، یہ بات جتنی حیران کر دینے والی ہی اُتنی ہی حقیقت پر مبنی ہے، دراصل یہ اس وجہ سے ہے کہ 1162 سے 1227 کے درمیان اپنی زندگی کے دوران چنگیز خان کے ان گنت اولاد ہوئیں، ان کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ کبھی اس کا حساب بھی نہیں لگایا جا سکا۔
2003 کے ایک تاریخی جینیات پر لکھے مکالے کے مطابق منگول سلطنت کے رہنما کی کتنی اولادیں ہیں اس کے بارے میں کوئی نہیں جان سکا لیکن اب سائنس دانوں کو اب یقین ہے کہ ہر 200 میں سے ایک شخص چجنگیز خان کی براہ راست اولاد ہے۔
ہر سیکنڈ میں قریب دو افراد کی موت ہوتی ہے
کسی کی بھی موت کی خبر سُن کر ہم افسردہ ہو جاتے ہیں لیکن اگر ہمیں یہ پتہ چلے کہ ہر سیکنڈ میں اور ہر منٹ میں دنیا بھر میں کتنے لوگ موت کے مُنہ میں چلے جاتے ہیں تو یہ جان کر آپ افسوس کے ساتھ ساتھ حیرت میں بھی آ جائیں گے۔
جیسے ہر سیکنڈ میں زمین پر چار بچے پیدا ہوتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق اس ہی طرح ایک ہی وقت میں قریب دو افراد انتقال کر جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر منٹ میں 105 افراد مرتے ہیں، ہر گھنٹے میں 6316 افراد مرتے ہیں اور ہر سال 55.3 ملین لوگ مرتے ہیں۔
تو کیسے لگے آپ کو دنیا کہ یہ دلچسپ حقائق اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئی تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ کریں اور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔