وفاقی ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

image

وفاقی بجٹ 2026-27 کے خلاف سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیشِ نظر پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے خصوصی حکمتِ عملی اختیار کی، مختلف مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی اور سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنا دیے گئے۔

احتجاجی سرگرمیوں کے دوران سرکاری ملازمین کے رہنما رحمان علی باجوہ کو حراست میں لے لیا گیا، جس کے بعد مظاہرین میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب وفاقی ملازمین کا مؤقف ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں صرف سات فیصد اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ناکافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ملازمین کی معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنخواہوں اور دیگر مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کرے تاکہ بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

احتجاج کے باعث ریڈ زون اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US