سپریم کورٹ آف پاکستان میں نافذ العمل کفایت شعاری اقدامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایت پر اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، عدالتِ عظمیٰ میں 10 مارچ 2026 کو نافذ کی جانے والی کفایت شعاری پالیسی کو واپس لے لیا گیا ہے، جس کا اطلاق 15 جون 2026 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ 15 جون سے سپریم کورٹ کے تمام انتظامی و دفتری امور حسبِ معمول اور پرانے طریقہ کار کے مطابق چلائے جائیں گے۔