ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وفاقی آئینی عدالت نے سماعت مقرر کر دی

image

وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی سے متعلق اپیل بھی سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا، تاہم وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کا حکم معطل کر رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US