وزیراعظم عمران خان آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی حاصل ہوگی یا نہیں؟

image

اعتماد کا ووٹ لینے کا دن آ گیا، وزیراعظم عمران خان کامیاب ہونگے یا نہیں فیصلہ آج ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، حکومت کو اس وقت 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے، تاہم سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160 ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ "ارکان کی ذمہ داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں" جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، یہی نہیں بلکہ عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ "یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کر دیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی، ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں"۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US