پانچ دن مسلسل کمی کے بعد مقامی اور عالمی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 9100 روپے مہنگا ہو کر 428736 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 7802 روپے بڑھ کر 367572 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 91 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4063 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپے بڑھ کر 6445 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟