ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری: جوڈیشل کمیشن نے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دیں

image

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کے انعقاد کی غرض سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم سینئر ترین ہونے کے باعث تمام انٹرویو کمیٹیوں کی رکن ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرویو کمیٹیاں 4 جولائی تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کریں گی۔

لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے قائم انٹرویو کمیٹیوں کا چیئرمین جسٹس حسن اظہر رضوی کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے جسٹس عامر فاروق کو کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے مطابق مقررہ شیڈول کے تحت تمام امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جائیں گے، جس کے بعد تقرری کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US