بچہ دریا میں باپ کے ساتھ نہانے گیا لیکن۔۔۔ جانیں پھر کیا ہوا؟

image

انڈونیشیا میں دریا میں نہانے والے بچے کے ساتھ دل خراش واقعہ، والد بے بسی سے دیکھنے کے سوا کچھ نہ کر سکا۔

بین الااقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں واقع دریا میں نہانے والے بچے کو مگرمچھ گھیسٹ کر لے گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انڈونیشیا کے مشرقی صوبے کلیمنتن کے جزیرے بورنیو میں واقع دریا میں دو بھائی اپنے والد کے ساتھ تیراکی کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک مگرمچھ آیا اور پانی میں نہانے والے بچے کو دبوچ کر گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے مگرمچھ نے بچے کو منہ سے دبایا اور چند سیکنڈ میں نگل لیا، بچے کے بےبس والد اور بھائی نے اپنی آنکھوں سے یہ خوفناک منظر دیکھا تاہم وہ کچھ چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کر سکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جب واقعے کی اطلاع انہیں موصول ہوئی تو اہلکاروں نے فوراً پانی میں چھلانگ لگا کر بچے کو بچانے کی کوشش کی مگر انہیں دریا سے صرف بچے کے جسمانی اعضاء ملے۔

اس دہ خراش واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعے جمعرات کے روز پیش آیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ بچے کو نگلنے والے مگرمچھ کی لمبائی تقریبا چھ میٹر کے قریب تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US