بھارت میں دلہن شادی کے عین وقت منڈپ سے بھاگ گئی، لڑکی کا کہنا تھا کہ دلہا وہ نہیں جو تصویر میں دکھایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں شادی کے عین وقت لڑکے کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکار کیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندو گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو شادی سے قبل لڑکے کی جو تصویر واٹس ایپ پر دکھائی گئی تھی لڑکا وہ نہیں تھا جس پر لہن نے یہ قدم اٹھایا۔
تاہم جب رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل جب لڑکی کو دلہا کی شکل دکھائی تو وہ حیران رہ گئی کیونکہ واٹس ایپ پر دکھائی گئی تصویر کسی اور کی تھی۔
دلہا کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور مچا ڈالا اور اہل خانہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا، دلہن کے شور شرابے کے بعد دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہو گیا جس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔
تاہم دلہن کو لے جانے اور اُسی لمحے لڑکی کے شادی سے صاف انکار کرنے کے باعث باراتیوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔