معمولی اجرت پر کام کرنے والا نوجوان کسی کی ایک غلطی سے ارب پتی بن گیا، نوجوان خوشی سے نہال۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کی ایک نجی کمپنی کیلئے معمولی اجرت پر کام کرنے والا نوجوان بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا، ارب پتی بننے کی خبر ملنے پر یقین ہی نہ کر سکا اور اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلجیئم میں کام کرنے والا مصری نوجوان اچانک ارب پتی بن گیا ہے، بیلجیئم کی ایک کمپنی نے اس نوجوان کے اکاؤنٹ میں7 لاکھ 60 ہزار یورو (14 ملین مصری پونڈ) غلطی سے منتقل کر دیئے تھے۔
بیلجیئم کی مقامی میڈیا نے مصری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ بیلجیم کی ایک کمپنی میں معمولی تنخواہ پر ترجمے کا کام کرنے والے مصری نوجوان کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اسے اپنے اکاؤنٹ میں 14 ملین مصری پونڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان جاد الرب نے ساشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ بلیجیم کی ایک کمپنی میں بحیثیت ترجمان ملازمت کرتا تھا جہاں وہ مختلف مواد کا ترجمہ کیا کرتا تھا۔
تاہم کمپنی کو اپنے ترجمہ کیے گئے مواد کا بل ارسال کیا تھا جو کہ معمولی سی رقم تھی مگر یہ دیکھ کر میرے ہوش ہی اُڑ گئے کہ کمپنی نے اس بل کی ادائیگی کے مطالبے پر 7 لاکھ 60 ہزار یورو یعنی 14 ملین پاؤنڈز میرے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے۔
تاہم اس شخص نے اپنے اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر فوری طور پر کمپنی سے رابطہ کیا جنہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے رقم لوٹانے کی درخواست کر دی۔
نوجوان نے فوری طور پر رقم کمپنی کو لوٹا دی، مصری نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہی کافی تھا کہ میں ارب پتی لوگوں میں شامل ہو گیا چاہے محض 24 گھنٹے کے لیے ہی ہوا۔
نوجوان کی ایمانداری کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے جس نے اتنی بڑی رقم کو ان کے مالکان تک واپس لوٹا دیا۔