'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور محبت ہو جائے گی'.... کینیڈین ولاگر نے پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی

image

کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی، روزی کا انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار۔

تین سال پہلے موٹر سائیکل پر پاکستان آنے والی کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے گزشتہ برس پاکستان اور اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا تھا، تاہم اب انہوں نے پاکستان میں ہی اپنی محبت اور جیون ساتھی بھی ڈھونڈ لیا ہے۔

روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر اور بلاگر عدیل عامر سے شادی کر کے ایک مرتبہ پھر سب کو حیران کر دیا ہے۔

گزشتہ روز کینیڈین ولاگر نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنی محبت بھی حاصل کر لی ہے۔

کینیڈین ولاگر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے پاکستانی بلاگر اور ٹریولر عدیل عامر سے شادی کر لی ہے۔

اپنے شوہر عدیل عامر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے روزی گیبریل نے اپنی جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور مجھے محبت ہو جائے گی'۔

روزی نے مزید لکھا کہ 'میں نے سوچا تھا کہ مجھے نہ صرف اس ملک سے اور اس کے لوگوں سے بلکہ کسی خاص شخص سے بھی محبت ہو جائے گی'۔

کینیڈین ولاگر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 'ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرا ساتھی ہو، میرا بہترین دوست ہو'۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان آنے سے پہلے، میں نے کسی کو ڈھونڈنے کی ضرورت کو ختم کر دیا تھا، میں خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر مجھے اپنی ساری زندگی خدا کے لیے، کسی کے 'مجھے مکمل' کرنے کے لیے، کسی اور کے ہونے کی ضرورت کے بغیر خود سے محبت کرنا چاہتی ہوں، تو ایسا کرنا چاہیے'۔

کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے پوسٹ میں بتایا کہ 'کہیں نہ کہیں مجھے معلوم تھا کہ میں خود کے لیے کافی ہوں اور مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے، سرنڈر کرنا بہت مزاحیہ ہے، وہ لمحہ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو 10 گنا زیادہ سے نوازا جاتا ہے'۔

انہوں نے لکھا کہ 'ایسا ہی ہوا، نہ صرف مجھے ساتھی ملا بلکہ مجھے اپنا بہترین دوست بھی ملا'۔

روزی گیبریل نے لکھا کہ 'مجھے وہ ملا ہے جو مجھ سے غیر مشروط محبت کرتا ہے اور میرے سفر میں ساتھ دیتا ہے'۔

یاد رہے کہ روزی گیبریل 2018 میں پاکستان آئیں تھیں، تقریباً 14 ماہ پاکستان میں رہیں اور بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US