پی سی بی کے چیئرمین کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، پی ایس ایل کے باقی میچز جون میں کرائے جانے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سپر لیگ کے 20 مقابلوں کے لیے جون 2021 کی ونڈو نکالی ہے، اس حوالے سے اجلاس میں کہا گیا کہ مقابلوں کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی مضبوط وینیو ہے جبکہ جون میں پی ایس ایل میچ کرانے کا مقصد آئی پی ایل کے ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی دستیابی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کرانے کے لیے آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت اہم ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حالات قابو میں رہے تو پی ایس ایل کے باقی 20 میچز جون میں کرائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات اور اخراجات پر فرنچائزز کو چیئرمین اعتماد میں لیں گے۔