ملتان میں قبضہ مافیا کے خلاف شہریوں کا احتجاج، عثمان بُزدار نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں قبضہ مافیا کے خلاف شہریوں نے وزیراعلی عثمان بُزدار کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے کر سی پی او اور ڈی سی کا تبادلہ جبکہ 4 افسران کو معطل کر دیا ہے۔
عوامی شکایات پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اچانک دورے پر تونسہ پہنچے جہاں انہوں نے سرکاری اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے پر ایس ای پبلک ہیلتھ اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کو معطل کر دیا جبکہ شکایات پر ایم ایس تونسہ ہسپتال کو بھی معطل کر دیا۔
عثمان بزدار نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور دوران مریضوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے، جبکہ روڈ کنارے کیٹ آئیز نہ لگانے پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے ایکسین ہائی وے کو بھی معطل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ شہریوں نے وزیرِاعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اقدامات کو سراہا۔