پی سی بی کا ہیڈکوارٹر جزوی طور پر بند، لاہور کے تعلیمی ادارے میں 4 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر اسکول میں تدریسی عمل معطل۔
رپورٹ کے مطابق اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوارٹر جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق پی سی بی کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہیڈکوارٹر کو 3 روز کے لیے جزوی طور پر بند کیا گیا ہے اور پی سی بی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا نے پھر سے سر اُٹھا لیا ہے اور تعلیمی ادارے بند ہونے لگے ہیں، لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کی چار خواتین اساتذہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول کو بند جبکہ متاثرہ اساتذہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔