ٹک ٹاک بند ہونے پر پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ردِ عمل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے گزشتہ روز ویڈیو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک بند ہونے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
جنت سے ان کے مداحوں نے سوال کیا کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر ان کا کیا تاثر ہے جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں ٹک ٹاک بند ہونے پر کوئی دکھ اور افسوس نہیں ہے۔
جنت مرزا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جنت مرزا نے مزید کہا کہ مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟
ان کا کہنا تھا کہ جتنی شہرت، عزت اور کام نصیب میں لکھا ہے وہ مِل چکا ہے، اور مایوسی حرام ہے اس لئے افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے، جنت کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جاتے ہیں، تاہم جنت نے جلد ٹک ٹاک پر پابندی ختم ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گیارہ مارچ کو ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔