ٹرمپ کا ایران سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کا اعلان

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر جلد فیصلہ کیا جائے گا، مسئلہ آسانی سے حل ہو یا مشکل طریقے سے، اسے حل کرنا ہوگا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہوچکا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی کم ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب رائٹرز کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو اس کا ردعمل پہلے سے زیادہ شدید ہوگا اور امریکی کارروائیوں کی حمایت کرنے والے ممالک بھی ممکنہ اہداف ہوسکتے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری پروگرام ترک کرنے کا موقع موجود ہے، بصورت دیگر اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US