امریکی افواج میزائلوں کے خوف سے 500 کلومیٹر دور چلی گئیں، ایرانی کمانڈر

image

ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے خوف کے باعث خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں ایرانی پانیوں سے 500 کلومیٹر سے زیادہ دور چلی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا کہ امریکی فوج نے خطے میں اپنی پوزیشنیں مزید پیچھے منتقل کرلی ہیں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر واشنگٹن کی افواج مزید پسپائی اختیار کرسکتی ہیں۔

ایرانی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ خطے کے بعض ممالک اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ امریکی فوجی موجودگی سکیورٹی کے بجائے عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازعات کے دوران ایرانی مسلح افواج نے اپنی دفاعی تیاری اور جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US