متھیرا کس سیاستدان کی بیٹی ہیں؟ اداکارہ نے اہم انکشاف کر دیا

image

پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ اور ہوسٹ متھیرا کافی سالوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اکثر ٹی وی شوز کرتی یا بطور مہمان خصوصی پروگراموں میں نظر آتی ہیں۔

متھیرا نے حال ہی میں ایک مشہور پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے ایک اہم انکشاف کیا۔ متھیرا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش زمبابوے میں ہوئی تھی اور ان کے والد زمبابوے کے اچھے اور نامور سیاستدان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے والد اور والدہ کے درمیان طلاق ہوئی تو وہ والد کے ہمراہ پاکستان آگئیں تھیں اور یہاں آکر ہی انہوں نے اردو سمیت تھوڑی بہت پنجابی زبان سیکھی اور آغاز میں انہیں پاکستانی معاشرے کی زیادہ سمجھ نہ ہونے کے سبب مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی پسندیدہ سیاستدان بے نظیر بھٹو تھیں جب کہ ان کے خیال میں سب سے اچھی حکومت پرویز مشرف اور دوسری بہتر حکومت آصف علی زرداری کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں حالیہ سیاستدانوں میں بلاول بھٹو زرداری سب سے اچھے لگتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کا بھی وقت آئے گا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts