سونے کے لیے سسرال کی اجازت لازمی؟ فائزہ حسن کا صبا فیصل کے بیان پر رد عمل

image

سینئر پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکارہ فائزہ حسن نے اداکارہ صبا فیصل کے حالیہ وائرل بیان پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، جس میں صبا فیصل نے کہا تھا کہ بہو کو سوتے وقت اپنے سسرال سے اجازت لینا ضروری ہے۔

فائزہ حسن نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے صبا فیصل سے ذاتی طور پر ملاقات نہیں کی لیکن میں نے وہ وائرل کلپ دیکھا ہے۔ میں نے صرف ڈراموں میں ایسے کردار ادا کیے ہیں اور ذاتی زندگی میں کبھی بھی ایسے زہریلے تعلقات کا سامنا نہیں کیا۔ پہلے میں سمجھتی تھی کہ نند صرف ایک فرضی کہانی ہے لیکن جب میں نے یہ ڈرامہ کیا تو لوگوں نے مجھے میسجز بھیجے کہ وہ اس سے جُڑ سکتے ہیں۔

فائزہ حسن نے مزید کہا اب مجھے احساس ہوا ہے کہ مشترکہ خاندان کے نظام میں بہت سی ناانصافییں ہو رہی ہیں جو بالکل غلط ہیں۔ ہر رشتہ میں تھوڑی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے جو مشترکہ خاندان میں اکثر موجود نہیں ہوتی۔ میرے خیال میں اس نظام میں صرف پیسے بچائے جا سکتے ہیں بصورت دیگر یہ کوئی اچھا فیصلہ نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US