کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو ہمیشہ ہی اپنے مداحوں سے بھی شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ:
'' بیٹے پر سے نظریں نہیں اٹھا سکتی، میرا دل ہی نہیں چاہتا ہے کہ میں اس پر سے نظر ہٹاؤں۔'' کرینہ اپنے دوسرے بیٹے کو لے کر بہت فکر مند نظر آتی ہیں اسی لئے انہوں نے ابھی تک اس کی نہ ہی کوئی جھلک اپنے مداحوں کو دکھائی ہے اور نہ ہی اس کے نام سے متعلق کوئی بات میڈیا پر بتائی ہے۔
کرینہ اور سیف نے اپنے دوسرے کو انسٹاگرام کے ذریعے لوگوں کو ویڈیو میں دکھانے کا کہا تھا مگر ابھی تک انہوں نے لائیو اور دیگر سیشن نہیں کروائے۔