دنیا میں سب سے زیادہ محبت آپ سے کرتا ہوں اور اگلے جہاں میں بھی۔۔ منظر صہبائی نے ثمینہ احمد کے ہمراہ تصویر اور جذباتی پیغام شئیر کر دیا

image

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ الف میں عبدالعلیٰ کا شاندار کردار ادا کرنے والے اداکار منظر صہبائی نے اہلیہ ثمینہ احمد کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے خوبصورت اور جذباتی پیغام شئیر کیا ہے۔

سینئر اداکار منظر صہبائی نے اداکارہ ثمینہ احمد کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے ہمراہ خوبصورت تصویر شئیر کی۔

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’میری ثمینہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

اداکار نے ثمینہ احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ وہ عورت ہیں، میں جس سے اس دُنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں اور اگلے جہاں میں بھی کرتا رہوں گا۔‘

یاد رہے گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔ منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو ہوئی تھی۔

اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار لازمی کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts