بھارتی ڈرامہ کسوٹی زندگی کی گزشتہ 20 سالوں سے بھارتی اور پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بنا رہا، ڈرامہ تو 2000 اقساط پر مکمل ہوگیا، لیکن اس کے کرداروں، اس کے گانوں اور اسکے ڈائیلاگز نے عوام کے دلوں میں خوب گھر کیا۔ جوں ہی ڈرامہ ختم ہوا، لوگوں نے اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انوراگ یعنی سیزین خان کو مختلف پراجیکٹس میں بھی کام کرنے کی ہدایت کی اور ان کے ڈراموں کو خوب پسند بھی کیا۔ سیزین خان کی اداکاری ان کا دلکش انداز 20 سالوں سے آج تک خواتین کی اولین پسند بنا، کسی کو ان کے ریشمی بال پسند ہیں تو کسی کو ان کا نرم لب و لہجہ اچھا لگتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایک خاص رازکی بات بتانے جا رہے ہیں جو شاید پہلے کبھی آپ کو بھی معلوم نہ ہو۔
سیزین خان کس کے بیٹے ہیں؟
سیزین خان کے والد کا نام استاد رئیس خان ہے۔ جو کہ ایک مشہور پاکستانی گلوکار ہیں جن کی آواز کا جادو آج بھی لوگوں پر اپنا سحر رکھتا ہے۔ استاد رئیس خان پہلے پاکستان میں ہی مقیم تھے، لیکن بعدازاں وہ بھارت منتقل ہو گئے تھے سیزین کی والدہ کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے۔
رئیس خان نے 4 شادیاں کی تھیں، اور ان کے 4 بیٹے ہیں۔ 2017 میں رئیس خان کو پاکستانی ستارہ امتیاز سے بی نوازا گیا۔ ان کا انتقال 77 سال کی عمر میں 2017میں بھارت میں ہوا۔