میں ذہنی مرض میں مبتلا ہوگئی تھی اور پھر میں نے ۔۔۔ اداکارہ سلمیٰ کہاں غائب تھیں؟ اداکارہ اپنے اور اپنی بیٹی سے متعلق بتاتے ہوئے

image

ماضی کی مشہور اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغآ جن کی تعریفیں آج بھی پاک و ہند کے مداح کرتے نہیں تکھتے ہیں، سلمیٰ کی بہترین دل مول لینے والی اداکاری جب بھی دماغ کے پردے پر عکس کرنے لگتی ہے تو ان کا وہی معصومانہ انداز نظروں کے سامنے آ جاتا ہے جب ان کی آنکھیں الفاظوں کی گہرائی اپنی اداکاری سے بیان کرتی تھیں۔

سلمیٰ آغا 90 کی دہائی کی خوبصورت اور معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے کئی عرصہ فلموں اور شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی اور پھر اس دوران ان کی بیٹی زارہ خان فلموں میں اور گلوکاری کی دنیا میں قدم جماتی نظر آئیں۔ دونوں ماں بیٹیاں ایک جیسی تصاویر بنواتی ہیں اور بلکل ایک جیسی نظر آتی ہیں۔

زارہ اور ان کی والدہ سلمیٰ آغا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نظر آتی ہیں، اپنی جنی و سماجی زندگی سے متعلق تصاویر اکثر شیئر کرتی ہیں، آپ بھی دیکھیئے۔





اداکارہ سلمیٰ آغا اپنی بیٹی سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: '' مجھے لگتا ہے کہ میری بیٹی بلکل میری طرح ہے، اس کی ہر عادت اور ضد مجھے میرا جوانی کا وقت یاد دلا دیتی ہے، مگر میں امید کرتی ہوں کہ جو غلطیاں میں نے کی، وہ زارہ نہ دہرائے۔ میں ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئی تھی اور پھر میں نے شوبز سے دوری اختیار کرلی مگر میری بیٹی نے ہر بُرے وقت میں میرا ساتھ دیا اور خود اپنے ہنر کی بدولت انڈسٹری میں اپنا نام کمایا۔''




About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts