مجھے پڑھنے کا شوق نہیں ہے میں نے صرف انٹر کیا ہے ۔۔ جانیں اداکارہ عائزہ اعوان کے بارے میں چند دلچسپ سچ جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

معروف اداکارہ عائزہ اعوان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی فنکارہ ہیں۔ اداکارہ ہونے کے ساتھ وہ ایک مشہور ماڈل بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل 'مجھے بیٹا چاہیئے' سے کیا جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اداکارہ عائزہ اعوان اس وقت ڈرامہ سیریل فریاد میں کام کر رہی ہیں جو اس وقت ریٹنگ کے نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے۔

آیئے جانتے ہیں خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان سے متعلق چند دلچسپ باتیں۔

ایک پروگرام کے دوران اداکارہ عائزہ اعوان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پڑھنے کا اتنا شوق نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انٹر کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

عائزہ اعوان اپنی اپنے والدین کے ساتھ کراچی میں مقیم ہیں۔

عائزہ اعوان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور سیلفیز کی کافی شوقین بھی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق انہیں ہوٹلنگ کا بہت شوق ہے اور انہیں طرح کی میٹھی ڈشز بے حد پسند ہیں۔ عائزہ اعوان اپنے زیادہ تر روپے میک اپ اور کپڑوں پر خرچ کر دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ گھومنے پھرنے کی بھی بہت شوقین ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts