پنجاب میں کورونا وائرس نے پنجھے گاڑ دیئے، تیزی سے پھیلتے وائرس کے پیشِ نظر آج سے پنجاب کے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 9 بڑے شہروں میں برطانیہ سے آنے والا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، لاہور میں کیسز مثبت آنے کی شرح 23 فیصد سے بھی زائد ہوگئی ہے تاہم لاہور سمیت پنجاب کے کئی بڑے شہروں میں آج سے لاک ڈاؤن پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن لاہور اور دیگر شہروں میں موثر نہیں رہا، کیونکہ عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے ہیں تاہم مجبوراً حکومت مکمل لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن اور مارکیٹس کھولنے یا بند کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہوگا اور باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود کریں گے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔