پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 185,372 پوائنٹس پر بند

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مارکیٹ مسلسل پانچویں سیشن مثبت زون میں بند ہوئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 185 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 851 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 185,372 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں بینکنگ، آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزر اور انرجی سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق میوچل فنڈز، بینکوں، کمپنیوں اور بڑے انفرادی سرمایہ کاروں کی سرگرم خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US