کسی کو لگا کہ جیسے اس کی ماں دنیا سے چلی گئی ہو تو کہیں ماں باپ کے ولیمے پر پہلی بار بیٹے نے کی شرکت ۔۔ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے

image

ہر دن ایک نئی کہانی یادگار بن جاتی ہے اور ہر ہفتے کے بعد ہماری ویب کی جانب سے آپ کو گزشتہ ہفتے کے احوال اور وائرل تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔ آج بھی ہم آپ کو پچھلے ہفتے کی چند وائرل تصاویر دکھانے جا رہے ہیں۔

٭ حسینہ مُعین:

پاکستان کی مشہور ڈرامہ نگار حسینہ مُعین گذشتہ ہفتے خالقِ حقیقی سے جا ملی اور اپنی یادیں اس دنیا میں چھوڑ گئیں۔ ان کی وفات سے جہاں پاکستانی فنکار افسرہ ہوئے وہیں غیرملکی فنکار بھی ان کے فن کا اعتراف کرتے نظر آئے۔ حسینہ صرف مصنفہ ہی نہیں بلکہ اپنے قریبی ساتھیوں کی ایک اچھی مصلح بھی تھیں، ان کے جانے پر لوگوں نے یہ بھی کہا کہ یوں لگا جیسے ماں دنیا سے چلی گئی ہو۔

٭ بچہ والدین کے ولیمے میں:

حافظ آباد میں گزشتہ برس ایک شادی کی تقریب انجام پائی جس میں نکاح اور رخصتی تو ہوگئی تھی مگر جس دن ولیمہ تھا اس دن سے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن لگا دیا گیا اور پھر گھر والوں نے ولیمے کی تاریخ یہ سوچ کر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا کہ تمام غیر ملکی مہمان عزیز و اقارب اور رشتے دار بھی شرکت کرلیں، مگر 26 سالہ وکیل ریان رؤف شیخ کے مطابق:

'' ہماری شادی تو انتہائی خوشی کے ساتھ طے پائی، مگر ولیمہ کی تقریب کو کورونا کی نظر لگ گئی، جس کے بعد ہم نے سوچا کہ جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا ہم ولیمہ نہیں کریں گے، کیونکہ ہمارے زیادہ تر رشتے دار دوسرے ممالک میں رہتے ہیں اور وہاں سے واپسی ممکن نہ تھی، بہرحال اس سال جب شادیوں میں 300 مہمانوں کی آمد پر پابندی حکومت کی جانب سے ہٹائی گئی تو ولیمہ کرنے کا سوچا مگر میری بیوی انمول حاملہ تھی، دورانِ حمل ہم ولیمہ نہیں کرسکتے تھے، کیونکہ آخری کے ایام تھے، بہرحال اس کی ڈلیوری اور بچے کی پیدائش کے بعد ہم نے ولیمہ کرنے کا سوچا اور یوں ہماری ولیمے کی تقریب انجام پائی، جس کی تصویر میں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تو لوگوں نے اس قدر تنقید اور تمسخر کا نشانہ بنایا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو اب میری شادی ہمیشہ کے لئے یاد رہے گی۔'' ان کا ولیمہ بھی گذشتہ ہفتے انجام پایا۔

٭ سائرہ یوسف اور بلال اشرف:

سائرہ یوسف اور بلال اشرف کی ایک ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی، ان کی جوڑی مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ شادی کرنے کے مشورے دے ڈالے۔

٭ اداکارہ و ماڈل متھیرا:

اداکارہ و ماڈل متھیرا کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل وہنے کے بعد ان کی یہ ماضی کی تصویر بھی خؤب وائرل ہوئی، جس کے بعد متھیرا نے کئی ایسے کمنٹس کیئے جس پر خوب میمز بنائی گئیں۔

٭ صبا قمر کی شادی:

اداکارہ صبا قمر کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا انفلوئینسر اور بلاگر عظیم خان کے ساتھ خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ دونوں کی جانب سے شاید کی خبروں کی تصدیق بھی کی گئی۔

٭ رکشہ ڈرائیور خاتون:

پشاور میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کے لئے رکشہ روکا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ رکشہ چلانے والا کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خوددار خاتون ہیں، جو اپنا گھر چلانے کے لئے محنت کر رہی ہے جس پر ٹریفک اہلکار نے چالان نہ کاٹا اور اس کو تحائف دیئے، ان کی یہ تصویر خوب وائرل بھی ہوئی اور لوگوں نے خاتون کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

٭ بیٹی کی شادی کا جوڑا تیار کیا:

بلوچستان کے حفیظ اللہ نے اپنی بیٹی کی شادی کے جوڑے خود تیار کیئے کہ بیٹی میرے ہاتھ کے بنے کپڑے پہنے گی تو یاد بھی کرے گی اور فخر بھی‘۔ ان کی یہ کہانی لوگوں کو خوب پسند آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US