کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی۔۔۔ محکمہ موسیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

image

کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ کراچی میں 30 مارچ کے بعد سے شدید گرمی کی لہر آنے والی ہے، یہ ہیٹ ویو شہریوں کو شدید متاثر کر سکتی ہے تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں اور ایسی غذائیں استعمال کریں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کر سکیں۔

اگر ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلنا ہو تو سر ڈھانپ کر نکلیں اور خصوصی طور پر بچوں کو تپتی گرمی سے ہر صورت محفوظ رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US