کم آمدنی والوں کیلئے خوشخبری ! اب ہر ایک کو اپنا گھر ملے گا’

image

پاکستان کے شہریوں کے لیے خوکت قوت کی جانب سے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، کیونکہ اب نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بلاتفریق ہر ایک کو اپنا گھر مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ وزیرعظم عمران خان کی قیادت میں ملک فلاحی ریاست بنےگا، نیاپاکستان ہاؤسنگ میں بلاتفریق ہرایک کو اپنا گھر ملے گا، پنجاب میں بھی نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر کام جاری وساری ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کم آمدن والوں کے گھروں کے لیے کسی نے نہیں سوچا تھا۔

میاں محمودالرشید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ میں شفافیت ہرصورت یقینی بنائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US