9 سال سے بغیر منگوائے پیزا آجاتا ہے اور۔۔۔ اس شخص کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے حقیقت جانیں

image

آپ کو کیسا لگے گا اگر آپ کو روز ایک بار نہیں دو بار نہیں بلکہ دس بار پیزا ڈیلیور کیا جائے، یقینا آپ کہیں گے کہ اچھا لگے گا کیونکہ بات پیزے کی جو ہے۔

مگر 9 سال تک مسلسل روز دن ہو یا رات آپ سو رہے ہوں یا کہیں مصروف ہوں آپ کو پیزا ڈیلیور ہو تو آپ بھی ایک دن اُکتا ہی جائیں گے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے بیلجیم کے 65 سالہ شہری کے ساتھ گزشتہ 9 سالوں سے جہاں انہیں بغیر آرڈر کے پیزے ڈلیور کیے جا رہے ہیں اور یہ اس وجہ سے سکون سے سو بھی نہیں پاتے۔

اس شخص کا کہنا ہے کہ ''ہر وقت پیزا ڈلیوری کے خوف نے میری نیند ہی اڑا دی ہے اور جب گلی سے کوئی اسکوٹی گزرتی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اب کوئی دوبارہ پیزا رکھ کر چلا جائے گا''۔

معمر شہری کا کہنا ہے کہ ''یقینا میرے ساتھ کوئی شرارت کر رہا ہے اور مجھے دن میں 10 بار پیزے موصول ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پیزا ڈلیور ہونے کا کوئی ٹائم نہیں ہے، یہ ویک اینڈ پر بھی موصول ہوتے ہیں اور عام دنوں میں بھی، دن میں بھی اور کئی مرتبہ رات کے 2 بجے بھی۔

شروع میں تو یہ بہت اچھا لگتا تھا مگر اب وہ بہت تنگ آ چُکے ہیں، بیلجیم کے شہری کا کہنا ہے کہ میں اس شخص کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کر رہا ہوں اور جس دن مجھے وہ شخص مل گیا تو وہ اس کے لیے اچھا دن نہیں ہو گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US