ماسک کے بغیر جو نظر آیا اُسے ڈنڈے مارے جائیں گے اور۔۔۔

image

ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال نے حکام کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، عوام کو سختی سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اور جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کورونا خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عطاالرحمان خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے اور اس برتبہ بچے کورونا کے نشانے پر ہیں، بچوں میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے، 10 سال کے 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 11 تا 20 سال عمرکے 5 ہزار 186، 21 تا 30 سال عمر کے 11 ہزار 148 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ سطح 15.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں سے میں کورونا کیسز کی تیزی سے پھیلنے کے باعث مکمل طور پر لاک ڈاؤن بھی لگا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US