نہ تو یہ کھا سکتی ہیں اور نہ ہی ۔۔ جانیں 6 ایسے کون سے کام ہیں جو ائیر ہوسٹس ہرگز نہیں کر سکتی ورنہ نوکری بھی جا سکتی ہے؟

image

ائیر ہوسٹس بننا اکثر لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے، کیونکہ یہ ایک پُرکشش مراعات والی ڈیوٹی ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ائیر ہوسٹس بننا اتنا بھی آسان کام نہیں! کیونکہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کوئی بھی ائیر ہوسٹس ہر گز نہیں کر سکتی۔

وہ کونسی چیزیں ہیں جو ائیر ہوسٹس کے لئے بلکل منع ہیں یہ ہم آپ کو بتائیں گے جو جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے کہ آخر یہ کام اُنہیں کیوں منع ہیں۔

وہ کونسے کام ہیں جو ائیر ہوسٹس کبھی نہیں کر سکتیں؟

بِنا میک رہنا:

آپ نے جب کبھی بھی ہوائی جہاز میں سفر کیا ہوگا تو ضرور دیکھا ہوگا کہ ائیر ہوسٹس بہت خوبصورت ہوتی ہیں اور میک اپ کر کے مزید دلکش لگتی ہیں، مگر ائیر ہوسٹس اگر نہ بھی چاہے تو اُسے میک اپ لازمی کرنا ہوتا ہے کیونکہ پوری دنیا کی ہر ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس کو میک اپ کیے بغیر رہنا منع ہے۔

چیخنا اور ڈرنا:

ائیر ہوسٹس کو ایسے ٹریننگ دی جاتی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے کتنے بھی مشکل حالات ہوں انہیں چیخنا نہیں ڈرنا نہیں ہے، اور اپنے چہرے کو پُراطمینان رکھنا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ائیر ہوسٹس ہی کسی جہاز کا وہ واحد عملہ ہے جو مسافروں کو ہر صورتحال میں مطمئین کر سکتا ہے۔

پرفیوم لگانا:

انہیں پرفیوم لگانا منع تو نہیں مگر بہت ہی ہلکی خوشبو والے پرفیوم استعمال کرنے کی اجازت ہے جو مسافروں عملے اور پائلٹ کے لئے قابلِ برداشت ہوں تیز خوشبو ہرگز نہیں لگا سکتیں۔

بیگ اُٹھانا منع ہے:

ائیر ہوسٹس کو مسافروں کا بیگ اُٹھانا منع ہے، وہ کبھی بھی کسی مسافر کی اس کام میں مدد نہیں کر سکتی صِرف بتا سکتی ہیں کہ کس جگہ وہ اپنا سامان رکھ سکتے ہیں۔

کھانے پینے کی اجازت نہیں:

ائیر ہوسٹس کو دورانِ پرواز مسافروں کے سامنے کھانا کھانے یا پانی پینے کی ہر گز اجازت نہیں ہے، البتہ ان کا اور پائلٹ کا کھانا بھی مسافروں سے الگ ہوتا ہے۔

بالوں میں ڈائے کرنا اور بال کھُلے رکھنا:

ائیر ہوسٹس کو بالوں کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے، ان کے بال اگر کندھوں سے لمبے ہیں تو ہر وقت باندھ کر جوڑا یا پونی بنائے رکھنا ہوتی ہے، ساتھ ہی بالوں کو تیز ڈائے کرنا بھی سختی سے منع ہے، ان کی شخصیت سوبر اور دلکش ہونی چاہیئے نہ کہ عجیب اور مختلف۔

سونا منع ہے؟

جی ہاں! ائیر ہوسٹس کم وقت کے سفر میں سو نہیں سکتی اور نہ ہی آرام کر سکتی ہیں، لیکن اگر دور کا سفر ہو تو جہاز میں ان کے لیے خصوصی آرام کرنے کی جگہ بنی ہوئی ہوتی ہے، تاہم ائیر ہوسٹس مختلف شفٹس میں آرام اور کام کرتی ہیں۔

تو یہ تھی وہ تمام باتیں جو ائیر ہوسٹس کو کرنا سختی سے منع ہے، بظاہر یہ ڈیوٹی جتنی اچھی لگتی ہے اتنی ہی مشکل ہے۔

اگر آپ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ ائیر ہوسٹس کو اور کیا کیا کام منع ہیں تو ابھی ہماری ویب لے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے ہمیں ضرور بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US