ترکی کے اسپتال میں بلی اپنا بیمار بچہ مُنہ میں دبا کر اسپتال لے آئی اور ڈاکٹر سے معائنہ کروایا، حیرت انگیز واقع کے مناظر اسپتال کے کیمرے میں عکس بند ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں ایک ناقابلِ یقین واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں اسپتال میں اکثر آنے والی بلی خود ہی اپنے بیمار بچے کو اسپتال لے پہنچی بلی کو بیمار بچہ منُہ میں دبائے دیکھ کر لوگوں نے اسے آگے جانے کی جگہ دی تو بلی سیدھا ڈاکٹر کے کمرے کے دروازے پر جا پہنچی۔
ڈاکٹر نے بلی کے بچے کا معائنہ کیا اور پھر یہ کیس جانوروں کے ڈاکٹر کو منتقل کر دیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرس بلی کے بچے کی آنکھ میں ڈارپ ڈال رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپتال کے اسٹاف نے بتایا کہ وہ اکثر اس بلی کو کھانا اور دودھ دیتے رہتے تھے تاہم انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ اس بلی نے بچے بھی دیئے ہیں۔