سہیل تنویر نے سوشل میڈیا پر عمر گل، لالا اور شعیب اختر کے ساتھ لی گئی پُرانی تصویر شئیر کر دی، تصویر پر دونوں کا مزاحیہ مکالمہ۔
پُرانی یادیں تازہ کرنا سب کو ہی پسند ہے اور پُرانی یادوں کو دیکھ کر ہنسی مزاق نہ ہو ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔
ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آیا ہے جہاں سہیل تنویر نے عمر گُل، شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی ایک ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی تو کھلاڑیوں میں پرانی تصویر دیکھ کر طنزومزاح شروع ہو گیا۔
عمر گُل نے تصویر پر کمنٹ کیا کہ ''جوانی پھر نہیں آنی'' جس پر سہیل تنویر نے ان کے مزاق کے جواب دیا کہ ''جوانی ابھی گئی ہی نہیں''۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کے مداح کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک ایسی تصویر ہے جس میں اتنا سارا ٹیلنٹ سمایا ہوا ہے۔