ان کے والد پائلٹ تھے۔۔ پاکستان کے ان 3 مشہور اداکاروں کی فیملی میں کون کون ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار آئے روز ٹیلی وژن اسکرین پر اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرتے رہتے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بھرپور طریقے سے سراہا جاتا ہے اور وہ انہیں ہر وقت ہی ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔

وہیں شوبز ستاروں کے مداح اداکاری کے علاوہ ان کے لائف اسٹائل اور اہل خانہ کے بارے میں جاننے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔

آج ہم 3 معروف اداکاروں کی فیملیز کے بارے میں جانیں گے۔

1- علی عباس

معروف اداکار علی عباس پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ علی عباس شوبز صنعت کے نامور اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے ہیں۔ علی عباس کئی بڑے ڈراموں میں کام کرتے نظر آتے ہیں۔ اداکار علی عباس سال 2012 میں حمنا علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کے بعد انہوں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔علی عباس کے دو خوبصورت بچے جن میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

2- فراز انعام

ڈرامہ سیریل عہدِ وفا میں سعد کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار فراز انعام اور ان کے اہلخانہ سے متعلق کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ فراز انعام کا قد 6 فٹ 3 انچ ہے۔

وہ پاکستانی ٹیلی وژن کی تاریخ کے سب سے زیادہ بہترین کرداروں میں شامل رہے ہیں۔ فراز کی شادی ماریہ سے ہوئی ہے۔ اور ان کی شادی کو تقریبا 22 برس گزر چکے ہیں۔ اداکار فراز کے والد ریٹائر ایئر فورس کے افسر اور پائلٹ ہیں۔ فراز کے والد جنگی طیارے اڑانے والے پائلٹ تھے۔ آئیے نطر ڈالتے ہیں ان کی فیملی کی چند خوبصورت تصاویر پر۔

3- جگن کاظم

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ نے ان کے شوہر اور بچوں کو دیکھا ہے؟ اداکارہ کے شوہر کا نام فیصل نقوی ہے اور انہوں نے بھی جگن کاظم کی طرح دوسری شادی ہوئی۔ دونوں نے 2013 میں شادی کی تھی اور دونوں کو پہلی شادیوں سے بھی بچے ہیں۔ جگن کاظم کے دو بیٹے ہیں، جن میں سے سب سے بڑے بیٹے حمزہ کی 14 سال سے زائد عمر ہے اور وہ انہیں ان کے پہلے شوہر سے ہوئے تھے۔ جبکہ اداکارہ کا دوسرا بیٹا حسن جو ان کے دوسرے شوہر فیصل نقوی سے ہے۔ علاوہ ازیں جگن اور فیصل کی ننھی بیٹی بھی ہے جس کی پیدائش 9 اکتوبر 2020 کو ہوئی۔

اداکارہ کے شوہر قانون دان ہیں، تاہم وہ شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں اب جانا پہچانا نام بن چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ جگن کاظم کے بھائی بھی جن کا اسد ہے ، حال ہی میں شادی کے بندھین میں بندھے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts