ٹرین بند ہوں گی یا نہیں؟ پاکستان ریلوے نے اہم اعلان کر دیا

image

کورونا کی تیسری لہر کے باعث ملک ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی جانب جا رہا ہے ایسے میں مسافر پریشان ہیں کہ کیا ٹرینیں بھی بند ہو جائیں گی؟

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ترجمان پاکستان ریلوے نے اہم بیان جاری کر دیا ہے، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے زرائع کے مطابق اگلے دو روز تک ٹرین کی ٹکٹس 50 فیصد کر کے رواں ہفتے کے اختتام تک نصف مسافر ٹرینوں کو بند کر دیا جائے گا۔

ریلوے زرائع نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وقتی طور پر تمام مسافر ٹرینیں بھی بند کی جا سکتی ہیں تاہم نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان ریلوے حمدان نذیر نے یہ واضح کیا کہ ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں میں ستر فیصدمسافروں کو سفر کی اجازت ہے جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US