اب پاکستانی ڈھول بھی مضمون بنا دیا گیا، جانیں کونسے ملک نے اسے مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کر لیا

image

پاکستان کی تقافت اب سمندر پار بھی مشہور، پاکستانی ڈھول مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی میوزیکل تعلیم کے لیے متعارف کیے گئے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستانی ڈھول بھی بطورِ مضمون شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب گورے بھی پاکستانی ڈھول کی تھاپ سیکھ سکیں گے۔

یہ فیصلہ نگلینڈ کی میوزیکل تنظیم ’دی ڈرم فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے کیا گیا ہے جہاں اب میوزک کے طالب علموں کو پاکستانی طرز پر ڈھول بجانا باقاعدہ طور پر سکھایا جائے گا۔

تاہم اس میوزیکل تنظیم نے پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے بھی روایتی سازوں کو مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ڈھول خاص طور پنجابی ثقافت کا حصہ ہے اور ملک بھر میں ہر طرح کے جشن اور شادی بیاہ جیسی تقریبات اور دیگر خوشی کے موقعوں پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US