صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا، کرایہ 4 روپے فی کلو میٹر مقرر۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 4 روپے فی کلو میٹر ہوگا اور جلد ان کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر ایک الیکٹرک بس ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہر مہینے حکومت کی جانب سے بسوں کا اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کام میں تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے جتنا کام ہونا چاہیے تھا اتنا کام نہیں ہوا ہے، تاہم عوام کے لئے خوش خبری کے ہے کہ سندھ حکومت جلد 250 بسوں کی ٹینڈر کرنے جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ابتداء میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلیں گی۔