بچوں پر کورونا کا تیزی سے حملہ.۔۔ بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے آپ کو کیا اقدامات کرنے ہوں گے؟

image

اسلام آباد اور لاہور میں بچوں پر کورونا کے وار تیزی سے جاری، ایک دن میں اسلام آباد کے ایک سو اکیس بچے کورونا میں مبتلا۔

لاہور میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویش ناک ہے جہاں اب تک چھ بچے کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے تقریبا 70 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال اگر یونہی بگڑتی رہی اور اسی طرح مریض آتے رہے تو اسپتال کم پڑ جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں متاثر ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک نومولود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں کورونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں، شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عوام کو چاہیے کہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کا بھی بھرپور خیال رکھیں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں، بچوں کو گھروں میں رکھیں باہر لے کر نہ نکلیں، پابندی سے بار بار ہاتھ مُنہ دھلوائیں اور ہر ممکن ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US