سڑکوں پر کئی منچلے موٹرسائیکلوں پر انتہائی سنگین نوعیت کے کرتب دِکھاتے ہیں جن میں سے بعض نوجوانوں کو حادثات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
تاہم انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اِس ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، موٹرسائیکل سوار نوجوان بائیک چلانے کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے لڑکھڑایا اور پھر زمین پر گِر گیا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس لڑکے کی موٹرسائیکل کیسے لڑکھڑانے کے بعد گِر پڑی جس کی سب سے بڑی وجہ توازن برقرار نہ رکھنا تھا۔
اس قسم کے حادثات انتہائی خطرناک ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں یقیناً جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑتا ہے۔ عام طور پر نوجوان موٹرسائیکل چلانے میں مہارت دکھانے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔
انڈین پولیس آفیسر نے نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی، جس میں اُسے چلتی موٹرسائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس حادثے میں حیران کن طور پر نوجوان محفوظ رہا اور اُسے کوئی زیادہ چوٹ نہیں لگی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر دیگر نوجوانوں کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا۔