سردی کی شدت اور دریا کے بیچ و بیچ برف کے ٹکڑے پر کھڑا لڑکا، کنارے تک کیسے جائے گا سوچ کر پریشان اور خوف زدہ مگر شکار پر آئے شخص کی حاضر دماغی نے مشکل میں پھنسے لڑکے کی جان بچا لی۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین میں ایک واقع پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے جمے ہوئے برف کے ٹکڑے پر کھڑے لڑکے کو دریا سے نکالنے کے لیے نہایت انوکھا طریقہ استعمال کر دِکھایا، اس واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس شخص کی حاضر دماغی کو بھرپور سراہا رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ڈیڑھ منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا دریا کے بیچ برف کے تیرتے ہوئے برف کے ٹکڑے پر کھڑا ہے اور پریشان ہے کہ اب کنارے تک کیسے جائے گا کہ اتنے میں رچرڈ گورڈا نامی شکاری مچھلیوں کا شکار کرنے وہاں آ پہنچا۔
رچرڈ نے یہ منظر دیکھا تو فوری اس لڑکے کی جان بچانے کے لئے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شکار کرنے والے کانٹے کی ڈور کو اس برف کے ٹکڑے میں پھنسا دیا اور آہستہ آہستہ برف کو کھینچ کر کنارے تک لے آیا۔
رچرڈ اس دوران لڑکے کو مستقل کہتا رہا کہ حرکت مت کرنا، حرکت مت کرو، اپنی جگہ کھڑے رہو۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین رچرڈ نامی اس شخص کی بے حد تعریف کر رہے ہیں اور لڑکے کو بچانے کے لئے اس کے اس اقدام کو خوب سراہا رہے ہیں۔