اچانک کال آئی اور جیسے ہی فون اُٹھایا تو۔۔۔ باتھ روم میں موبائل فون چارج کرنے والی لڑکی کی خطرناک موت کس طرح واقع ہوئی؟ جانیں

image

نہاتے وقت یا واش روم استعمال کرتے وقت ہرگز وہاں موبائل فون چارج پر نہ لگائیں، یہ انتہائی خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اس بات کا اندازہ برطانیہ کے مؤخر اخبار میں شائع ہونے والی خبر سے لگایا جا سکتا ہے، جہاں 25 سالہ ایناستا سیا شیربینا کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ باتھ روم میں اپنے دوست سے بات کرتے ہوئے موبائل بھی چارج کر رہی تھیں۔

بے دھیانی میں خاتون نے موبائل فون کے ساتھ چارجنگ کیبل بھی کھینچ لی اور وہ پانی میں آ گری جس سے پانی میں کرنٹ پھیل گیا اور وہ اس ہی وقت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

برطانوی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس وقت گھر میں صِرف ان کا چھوٹا سا چار سالہ بیٹا موجود تھا جس نے باتھ روم سے غیر معمولی آواز سنی تو فوری ماں کی طرف دوڑا، ماں کو بےہوش پا کر بچے نے اپنی ماں کے گال تھپتھپائے، مگر اس نے کوئی حرکت نہیں دیکھی تو فوری اپنی دادی کو فون کر کے ساری صورتحال بتائی۔

جب بچے کی دادی گھر پہنچیں تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی بہو واش روم میں گِری ہوئی ہے اس کے سینے پر بری طرح جلنے کے نشانات ہیں اور وہ جاں بحق ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کی ایک دوست کا کہنا ہے کہ ''وہ دراصل کسی اہم کال کا انتظار کررہی تھی اس لیے اس نے فون قریب میں رکھا اور چارجنگ پہ لگا دیا لیکن بے خیالی میں چارجنگ کیبل ہی کھینچ لی جو ساکٹ سمیت پانی میں گری اور موت کا سبب بن گئی''۔

چارجنگ پر فون لگا کر نہانے کی وجہ سے معصوم بچے کی ماں اس سے ہمیشہ کے لئے دور ہو گئی، 4 سالہ بچے کو بتایا گیا ہے کہ اس کی والدہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے اور ٹھیک ہونے پر وہ اس سے ملے گی لیکن کمسن بچہ نہیں جانتا کہ وہ اب کبھی بھی اپنی والدہ سے نہیں مل سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US