بشریٰ انصاری کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں سے ہوتا ہے جو ناصرف اداکارہ ہیں بلکہ سنگر، ڈرامہ رائٹر اور کامیڈین ہی۔ بشریٰ انصاری نے 1960 سے ہی بطور چائلڈ آرٹسٹ محض 9 سال کی عمر میں ہی کام شروع کر دیا تھا۔
15 مئی 1956 کو کراچی میں پیدا ہونے والی بشریٰ انصاری نے فائن آرٹس کے مضمون میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری کے والد کا نام احمد بشی ہے جو کہ ایک نامور رائٹر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ بشریٰ انصاری 4 بہنیں ہیں جن میں سے ان کا نمبر سب سے آخری ہے۔
ان کی دو بہنیں سنبل شاہد اور اسماء عباس بھی اداکارائیں ہیں جبکہ نیلم احمد انصاری شاعرہ ہیں۔
بشریٰ انصاری کی دو بیٹیاں نریمان انصاری اور میرا انصاری ہیں۔ میرا انصاری نامور ماڈل و اداکارہ ہیں۔
آئیے اداکارہ بشریٰ انصاری کی جوانی کی اور فیملی کے ہمراہ کچھ یادگار تصاویر دیکھیں۔
٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔