حکومت کا مساجد اور نماز تراویح سے متعلق اہم اعلان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور نے بڑا فیصلہ سُنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا کی صورتحال کے باعث عبادتوں میں خلل آیا تھا مگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، مساجد کھلیں گی تروایح بھی ہوں گی۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کی صورتحال پہلے جیسی نہیں مگر اب بھی پریشان کُن ہے، اس لئے عبادتوں کے دوران ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے والی ہے، تاہم یہ بات غلط ہے اور اس طرح کا کوئی اقدام زیرِ غور نہیں ہے، دیگر ممالک کے نسبت سب سے زیادہ پاکستان کی مساجد میں ایس او پیز پر عمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ با برکت مہینے میں عبادات کے دوران احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔