زرتاج گُل کی فیملی میں کون کون ہے؟ دیکھیں ان کی بیٹی اور گھر والوں کے ہمراہ چند پرانی تصاویر

image

وفاقی وزیر زرتاج گُل جو وزیرِ ماحولیات ہیں اور اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کبھی اپنے منفرد بول چال کے انداز سے اور کبھی اپنی جاندار تقاریروں سے، کبھی عوامی مسائل کو چھیڑتے ہوئے تو کبھی وزراء کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے۔

پی ٹی آئی کے متوالے ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں زرتاج گُل کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان کو فالو کرتے ہیں، کبھی انسٹاگرام کی سٹوریز پر تو کبھی ٹوئٹر اور فیس بُک پیجز پر ان کے کاموں کو شیئر کرتے نظر آ تے ہیں.

دیکھیں زرتاج گُل کی فیملی میں کون کون ہیں؟

زرتاج گُل کے شوہر کو تو آپ نے اکثر ان کے ساتھ دیکھا ہی ہوگا، اور ان کی بیٹی بھی والدہ کے ساتھ مختلف شوز اور پارٹی جلسوں اور سماجی سرگرمیوں میں نظر آتی ہیں، ساتھ ہی ان کے گھر میں ان کی والدہ اور والد صاحب بھی ہیں۔

کچھ وقت قبل ان کے والد علی شیر گُل کی طبیعت ناساز تھی، جس پر انہوں نے انسٹاگرام میں اپنے والد کے لئے صحتیابی کی دعا کا ایک پوسٹ بھی شیئر کیا تھا۔ زرتاج گُل مداحوں کی نظر میں اس وقت زیادہ قابلِ تعریف بنی جب انہوں نے رنگ گورا کرنے والی بیوٹی کریموں کے خلاف آواز اٹھائی۔

ان کے مداح زرتاج کو ہر روپ میں بہت پسند کرتے ہیں، ان کی سیساست میں آنے سے قبل کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیئے ہماری ویب کے اس آرٹیکل میں۔ زرتاج کے بھائی اور بہنوں سے متعلق کوئی بھی معلومات انہوں نے کبھی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہیں کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US