عمران خان کے والد کون تھے اور کیا کرتے تھے؟ جانیں ان کے بارے چند اہم باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں

image

عمران خان نے والد اور بہن کے ہمراہ سوشل میڈیا پر بچپن کی تصویر شیئر کر دی، تصویر پر مداحوں کے تبصرے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے والد اور بہن کے ساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویر شئیر کر دی۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ''والد اور بہن کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر جب میں شاید دو سال کا تھا''۔

اس تصویر کو اب تک 80 یزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مداح اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں، عمران خان کے حامیوں کی جانب سے شئیر کردہ اس تصویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کے والد کا نام اکرم اللہ خان نیازی ہے وہ ایک سول انجینئیر تھے وہ میانوالی میں پیدا ہوئے، برٹش راک کے وقت انہوں نے پاکستان موومنٹ کو بھرپور سپورٹ کیا اور بہت سی فلاحی تنظیموں کے ساتھ جڑے رہے، عمران خان کے والد 19 مارچ 2008 کو دنیا فانی سے رخصت کر گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US